محض جانوروں کی تصویر لینا خلاف ورزی نہیں، تحفظِ جنگلی حیات
سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ جانوروں کی تصویر بنانا خلاف ورزی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبردرست نہیں جس میں کہا گیا ہے کہ جنگلی جانوروں کی تصویر لینا خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے اس حوالے سے قانون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محض تصویر کشی خلاف ورزی نہیں ہے۔ تحفظ ماحولیاتی نظام کے ضوابط کے تحت جانداروں کو تجارتی مقاصد کےلیے استعمال کرنا یا انہیں نقصان پہنچانا اور ماحول کو خراب کرنا خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔
مرکز کا مزید کہنا تھا کہ فطری ماحول میں جنگلی جانداروں کی تصاویر بنانا قابل سزا نہیں اس حوالے سے مرکز نے اپیل کی ہے کہ بے بنیاد باتوں سے گریز کریں اور معلومات درست ومصدقہ ذرائع سے ہی حاصل کریں۔
