Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بنگلہ دیش نے لیبر ریکروٹمنٹ کےلیے معاہدے پر دستخط کردیے

معاہدے میں بنگلہ دیشی کارکنوں کے امور کو منظم کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور بنگلہ دیش نے جنرل لیبر ریکروٹمنٹ  کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی وزیر افرادی قوت احمد الرجحی جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے تارکین وطن کے امور اور اورسیز ایمپلائمنٹ کے وزیر آصف نذرول نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ایس پی اے کے مطابق معاہدے میں بنگلہ دیشی کارکنوں کے امور کو منظم کرتے ہوئے آجر و اجیر کے مابین تعلقات کو بہتر بنانا اور فریقین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا شامل ہے۔
معاہدے پر دستخط کے موقع سعودی وفد اور بنگلہ دیشی حکومتی اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔
فریقین نے باہمی تعاون اور مشترکہ اہداف کے حصول کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد ورکنگ ریلشن شپ کو مستحکم کرتے ہوئے مارکیٹ کی صورتحال کو متوازن بنانا تھا۔

شیئر: