سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے شامی عوام کی مدد کےلیے دس جدید اور مکمل طور پر لیس ایمبولینس روانہ کی ہیں۔
عبداللہ الراجعی چیئرٹیبل فاونڈیشن کی طرف سے فراہم کردہ یہ ایمبولینسز شامی وزارت صحت کے حوالے کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
ایس پی اے کے مطابق سعوی عرب کی جانب سے لینڈ برج کے ذریعے شامی عوام کو فراہم کی جانے والی مکمل طور پر لیس ایمبولینسز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
یا د رہے کہ سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کے ذریعے شامی عوام کو اس سال 2025 کے آغاز سے اب تک 18 امدادی طیاروں اور 839 ٹرکوں کے ذریعے امداد بھیجی گئی ہے,
مجموعی طور پر بھیجی گئی امداد کا 14 ہزار ٹن سے زیادہ ہے، اس میں خوراک، طبی سامان اور شیلٹر شامل ہیں۔
امداد میں خصوصی تربیتی پروگرام، معاشی طور پر بااختیار بنانے کے اقدامات، فزیو لوجیکل سپورٹ خدمات علاوہ ایک ہزار 738 سرجیکل آپریشن شامل ہیں۔

یاد رہے سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے اس سال شام میں 16 بڑے ہیومینٹیرین انیشیٹوز کا آغاز کیا ہے۔
منصوبے شام میں فوڈ سکیورٹی، صحت، کمیونٹی سپورٹ، فراہمی آب و صفائی، تعلیم، شیلٹر اور بحالی کے شعبوں سے متعلق ہیں۔
مرکز نے 2015 میں اپنے قیام سے لے کر اب تک شام کے لیے 454 سے زیادہ منصوبے شروع کیے ہیں جن پر 5.25 ارب ریال خرچ کیے جاچکے ہیں۔ سعودی عرب کی مجموعی انسانی امداد کا حجم 28 ارب ریال سے بڑھ چکا ہے۔