Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی عوام کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری، 27 واں قافلہ روانہ

جدید آلات سے لیس 10 ایمبولینس گاڑیاں بھی بھیجی گئی(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے شامی بھائیوں کے لیے امدادی مہم جاری ہے۔ مرکز کی جانب سے امدادی سامان پر مشتمل 27 واں قافلہ شامی روانہ کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امدادی مرکز کے نگران ڈاکٹر صلاح بن فہد المزروع نے بتایا کہ روانہ کیے جانے والے قافلے میں جدید ترین طبی آلات سے لیس  10 ایمبولینس گاڑیوں کے علاوہ طبی ساز و سامان اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
ڈاکٹر المزروع کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس 2025 کے آغاز سے اب تک شامی عوام کے لیے  شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے 16 طیاروں اور 625 ٹرالرز کے ذریعے امدادی سامان بھیجا جاچکا ہے۔
اب تک شامی عوام کے لیے ارسال کیے جانے والے امدادی سامان میں 10 ہزار ٹن سے زائد غذائی ، طبی اور روز مرہ کی ضروریات کی اشیا شامل تھیں۔

امل رضاکار پروگرام کے تحت اب تک 1261 مریضوں کے آپریشن کیے گئے (فوٹو، ایس پی اے)

مرکز کی جانب سے ’امل رضاکار‘ پروگرام کے تحت 1261 مریضوں کے آپریشنز کیے گئے جس کے لیے 104 میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپس قائم کیے گئے جن میں 3 ہزار سے زائد مرد و خواتین رضا کاروں نے شرکت کی ۔

 

 

شیئر: