سعودی عرب جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) ممالک کے آبی وسائل کے وزرا کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا جو 20 سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
کانفرنس کا مقصد او آئی سی کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کانفرنس کے اہم موضوعات جس پر بات کی جائے گی ان میں پائیدار آبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظام میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجٹیٹل ٹرانسفارمیشن سے فائدہ اٹھانا شامل ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈونیشیا میں ورلڈ واٹر کانفرنس، سعودی وفد کی شرکتNode ID: 859586
ایجنڈے میں پانی کے مشترکہ اقدامات، اور منصوبوں کی ترقی، پانی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ جدید اور پائیدار فنانسنگ میکنانزم کی تلاش پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
یہ کوششیں اسلامی ملکوں میں آبی تحفظ اور پائیداری کو بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔
اس کانفرنس کی صدارت پانی کے اہم چیلنجوں سے نمنٹے میں مملکت کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی کردار کو ظاہر کرتی ہے۔
سعودی عرب واٹر سکیورٹی کے حصول، ماحولیاتی پائیداری کی سپورٹ اور آبی وسائل کے انتظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے قومی حکمت عملی پر علملدرآمد کرتے ہوئے پانی کے شعبے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
مملکت انضمام کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے عالمی تعاون اور مہارت کے تبادلے کی بھی سپورٹ کرتا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب نے 60 سے زیادہ ملکوں میں 200 سے زیادہ آبی منصوبوں کو چھ ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔
سعودی عرب ورلڈ واٹر کونسل کے تعاون سے ورلڈ واٹر فورم 2027 کی میزبانی کی بھی تیاری کر رہا ہے۔