متحدہ عرب امارات میں دبئی کی عدالت نے ایک ایشیائی کو ریٹیل سٹور سے موبائل فون چرانے پر ایک ماہ قید، چوری شدہ فون کی قمیت کا جرمانہ اور بے دخلی کی سزا سنائی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق ملزم پر ریٹیل سٹور سے 320 مالیت درہم کا موبائل فون چرانے اور تقریبا ایک ماہ بعد دوبارہ اس جرم کو دہرانے کی کوشش کا الزام ثابت ہوگیا۔
مزید پڑھیں
-
دبئی کورٹ کا کارکن کو دو لاکھ درہم معاوضہ ادا کرنے کا حکمNode ID: 845641
مقدمے کے ریکارڈ کے مطابق ملزم ایک بڑے الیکڑانکس سٹور میں داخل ہوا، اس نے اپنا چہرہ چھپانے کےلیے ماسک پہن رکھا تھا۔ موبائل سیکشن کو براوزر کرتے ہوئے اس نے ایک ہینڈ سیٹ دیکھا دیکھا جو سیفٹی کیبل سے محفوظ نہیں تھا۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے موبائل فون اپنی جیب میں رکھ کر خاموشی سے سٹور سے نکل گیا۔
بعد ازاں اس نے چوری شدہ فون سڑک پر ملنے والے ایک اجنبی شخص کو 320 درہم میں فروخت کیا۔
تقریبا ایک ماہ بعد ملزم ماسک پہن کر اسی سٹور میں واپس آیا بظاہر اسے یقین تھا کہ وہ ایک اور موبائل فون چوری کر سکتا ہے۔ ملزم سیفٹی کیبل سے محفوظ کوئی فون تلاش کرنے لگا۔
تاہم سٹور کے ملازمین جو پچھلی چوری کے بعد چوکس تھے، نے مشکوک حرکات دیکھ کر اسے پہچان کر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفتیش کے دوران مشتبہ ملزم نے پہلی چوری کا اعتراف کیا لیکن دعوی کیا کہ اسے یہ یاد نہیں کہ اس نے مسروقہ فون کسے فروخت کیا تھا۔