Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت سیاحت نے مکہ اور مدینہ میں ذیلی دفاتر قائم کرلیے

زائرین اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سیاحتی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے وزارت کی جانب سے جامع حکمتِ عملی پرکام جاری ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنز میں وزارت نے اپنے ذیلی دفاتر قائم کیے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت کے ترجمان محمد الرساسمہ نے بتایا مکہ اور مدینہ منورہ اہم مقامات ہیں جہاں لاکھوں حجاج و عمرہ زائرین کی آمد و رفت سال بھر جاری رہتی ہے، بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت نے گراونڈ ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں تاکہ وہ براہ راست زائرین سے رابطہ کرسکیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا ذیلی دفاتر کے قیام کا مقصد نگرانی کے عمل کو منظم اور سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز کے معیار کو جانچنا ہے۔
وزارت کے دفاتر میں موجود ٹیموں کا براہ راست رابطہ متعلقہ سرکاری اداروں سے رہتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں دور کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں زائرین و سیاحوں کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ کرتے ہوئے انہیں ہرممکن سہولت فراہم کی جائے۔

 

شیئر: