Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز، سعودی عرب اور عراق کے درمیان اہم میچ کا آغاز

میچ شروع ہونے سے قبل ہی سٹیڈیم کے تمام سٹینڈز بھر گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور عراق کے درمیان جدہ میں فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کوالیفائی کےلیے فیصلہ کن میچ کا آغاز ہوگیا۔
کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے الانما سٹیڈیم میں میچ کا آغاز منگل کی رات نو بجکر 45 منٹ پر ہوا، اردن کے ادھم مخادمہ اس میچ کے ریفری ہیں۔
میچ شروع ہونے سے قبل ہی سٹیڈیم کے تمام سٹینڈز بھر گئے۔ شائقین کی بڑی تعداد سعودی ٹیم کی سپورٹ کےلیے موجود ہے۔
گرین فالکنز کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائی کرنے کےلیے عراق کے ساتھ میچ میں کامیابی یا ڈرا درکار ہے۔ اسے گول اوسط کے لحاظ سے عراقی ٹیم پر برتری حاصل ہے۔
جبکہ عراقی ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کےلیے یہ میچ جیتنا ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایشیائی پلے آف کے گروپ ’بی‘ میں شامل ہیں۔
اس میچ میں سعودی ٹیم گول کیپر نواف العقیدی، صالح ابو الشامات، حسان تمبکتی، جھاد ذکری، ایمن یحیی، عبداللہ الخیبری، ناصر الدوسری، مصعب الجویر، صالح ابو الشامات، فراس الریکان اور سالم الدوسری پر مشتمل ہے۔
یاد رہے عراقی ٹیم نے گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کے خلاف ایک سخت مقابلے میں 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انڈونیشیا ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست یا بین الاقوامی پلے آف کے ذریعے کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے باہر ہو گیا تھا۔
یاد رہے سعودی عرب نے انڈونیشیا کو 3-2 سے شکست دی تھی جبکہ عراق نے اسی ٹیم کو 1-0 سے ہرایا تھا۔

شیئر: