Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز پر ضوابط کی خلاف ورزیاں

خلاف ورزیوں میں لائسنس یافتہ انسٹرکٹرز کی عدم موجودگی شامل ہے( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ آرگنائزیشن کا کہنا ہے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 288  ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز پر ضوابط کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
العربیہ  کے مطابق ریکارڈ کی جانے والی بیشتر خلاف ورزیوں میں لائسنس یافتہ انسٹرکٹرز کی عدم موجودگی اور سینٹرز کا لائسنس یافتہ نہ ہونا تھا۔
آرگنائزیشن کے ترجمان فہد العتیبی نے بتایا ’نجی شعبے میں ٹیکینکل ٹریننگ سینٹرز کی نگرانی مستقل بنیادوں پر کی جاتی ہے تاکہ فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے معیار کو بہتر و مقامی ضوابط کے مطابق کیا جائے۔‘
فہد العتیبی کا مزید کہنا تھا’ آرگنائزیشن کی جانب سے غیرلائسنس یافتہ ٹریننگ سینٹرز سے نمٹنا سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ اس رجحان کو ختم کرنے کے لیے بھر پور کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا’ خلاف ورزیوں کے تدارک کےلیے بنیادی طورپر دو اصول مقرر ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں انتباہ کیا جاتا ہے ہے تاکہ ضوابط کی پابندی نہ کرنے والے اداروں کو روکا جائے دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔‘
ترجمان نے بتایا’ اس وقت مملکت میں رجسٹرڈ  ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کی تعداد 2500 ہے جبکہ  فیلڈ میں کام کرنے 1500 کے قریب کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 50 سے 70 کے قریب غیرملکی کمپنیاں ہیں جنہوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے۔‘

 

شیئر: