Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودیہ، الراجحی بینک اور البیک‘ مملکت کے سب سے مقبول برانڈز: سروے

’سعودیہ‘، ’الراجحی بینک‘ اور مشہور و معروف چکن پروڈکٹ ’البیک‘ تین ایسے موثر برانڈ جو سعودی عرب میں لوگوں کو ان پروڈکٹس خریدنے پر مائل کرتے ہیں۔
مارکیٹ ریسرچ اور ڈیٹا کے تجزیے کی فرم ’یوگوو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، مملکت میں شاپنگ کے رجحانات جاننے کے لیے ایک رپورٹ تیار کی گئی اور ان کمپنیوں کی ایک فہرست بھی تیار کی گئی جو صارفین کو اپنے برانڈز خریدنے کے لیے آسانی سے متوجہ کرتے ہیں۔ 
عرب نیوز کے مطابق اس تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریٹیل بینک، بیوٹی کمپنیاں، ٹیلی کام اور ہینڈ سیٹ مہیا کرنے والے صارفین کو اپنے برانڈ کی طرف کھینچ لیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ایئر لائن ’سعودیہ‘ ہر کیٹیگری میں درجۂ اول پر آئی ہے اور 72 فیصد رائے دہندگان کہتے ہیں اگر انھیں سفر درپیش ہو اور اگر’سعودیہ‘ سفر کے آپشن کے طور پر موجود ہو تو وہ ’سعودیہ‘ ہی کا انتخاب کریں گے۔ 
الراجحی بینک اس درجہ بندی اور لوگوں کے اعتماد کی نسبت سے دوسرے نمبر پر ہے  جبکہ سعودی عرب میں چکن کا برانڈ ’البیک‘ تیسرے اور ’ایپل‘ کمپنی چوتھے نمبر پر آئی ہے۔ 
ان چار کے بعد گاڑیوں کی خرید کے لیے عوام کا اعتماد ٹویوٹا پر ہے جبکہ الیکٹرونکس میں سام سنگ اور ہوٹلوں میں ہلٹن، ٹویوٹا سے نچلے درجے پر ہیں۔ اگر صارفین کے پاس ان برانڈز کی چیزیں خریدنے کا آپشن ہو وہ انھیں ہی خریدیں گے۔ 
سروے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ’ھدیٰ بیوٹی‘ اور ’ڈی اور بیوٹی‘ بھی وہ برانڈ ہیں جن پر لوگوں کو اعتماد ہے۔
ریٹیل بینکنگ میں الراجحی بینک سب سے زیادہ کامیاب رہا ہے جس کی مہیا کردہ خدمات کی وجہ سے لوگ اسے استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔

الراجحی کے بعد سعودی اول بینک، سعودی نیشنل بینک، اور ریاض بینک آتے ہیں۔ 
لوگوں کے اعتماد کے لحاظ سے بیوٹی برانڈز میں ’ھدیٰ بیوٹی‘ سب سے اوپر کے درجے پر ہے۔ 
ایمزون، مملکت میں سب سے زیادہ مؤثر اور لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والا آن لائن پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ اس کے بعد الاوتھیم، پانڈا، لُولُو ہاپر مارکیٹ اور ’شین‘ کا درجہ ہے۔ 
صارفین کی الیکٹرونک کی ضروریات کے تناظر میں ’ایپل‘ برانڈ سرِفہرست ہے جبکہ سام سنگ، ہواوے، ایل جی اور پلے سٹیشن بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ 
کھانے پینے، ریستورانوں اور دیگر طعام خانوں کی کیٹیگری میں ’الیبک‘ سب سے مؤثر برانڈ بن کر سامنے آیا ہے۔ موازنے کی اس فہرست میں جو دیگر نام ’الیبک‘ کے بعد آتے ہیں ان میں ’ہنگرسٹیشن‘، ’میکڈونلڈز‘، ’الطازج‘ اور ’کے ایف سی‘ شامل ہیں۔ 
یو گوو‘ کے مطابق سعودی صارفین ٹویوٹا کو سب سے بہتر برانڈ سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد مرسیڈیز بینز، لینڈ روور، لیکسس اور بی ایم ڈبلیو ہیں۔ 

ہوٹلوں میں ہلٹن کا درجہ سب سے اونچا ہے جبکہ اس کے بعد انٹرکونٹینینٹل، موون پِک، ھایات اور رٹز کارلٹن آتے ہیں۔ 
’سعودیہ‘ فضائی سفر کے لیے صارفین کو سب سے زیادہ بااعتماد محسوس ہوتی ہے جس کے بعد ایجپٹ ایئر، فلائی ناس، ایمریٹس اور المسافر ہیں۔ 
سروے کے مطابق سعودی عرب کے دس میں سے چھ شہری اپنے ملک میں بنی ہوئی چیزیں خریدنا پسند کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سروے میں شریک 63 فیصد رائے دہندگان نے سعودی عرب میں بنی ہوئی چیزوں کو خریدنے پر ترجیح دی۔ البتہ  18 سے 24 سال کی عمر کے رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ بھی سعودی ساختہ پروڈکس کو ترجیح دیتے ہیں۔

شیئر: