Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن 2025: جوائے فورم میں بالی وڈ کے تینوں خانز ایک ہی سٹیج پر جلوہ گر

بالی وڈ کے سپر سٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان، اور عامر خان نے ریاض سیزن 2025 کے جوائے فورم میں ایک ہی سٹیج پر جلوہ گر ہوئے۔
پروگرام میں عامر خان نے فلم ’انوکھی رات‘ کا ایک گانا ’اورے تل ملی ندی کا جل میں‘ گایا جبکہ ان کے ساتھ کھڑے شاہ رخ خان اور سلمان خان تالیاں بجا کر گانے میں ان کا ساتھ دیتے رہے ۔
 گانا گانے پر حاضرین کی جانب سے بھی تینوں خانوں کو بے حد داد دی گئی جو پہلی بار ایک ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں۔
ریاض سیزن 2025 کے ’جوائے فورم‘ میں عالمی ستاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر تینوں خان کی تصویر جاری کی اور ان کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہا۔
مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بھی آج سوشل میڈیا پر تینوں خان کی ایک ساتھ تسویر شیئر کی تھی۔
ریاض سیزن 2025 کے تحت ہونے والے مختلف پروگراموں میں جوائے فورم کا آغاز 16 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔  
مذاکراتی فورم میں اس بات پر تبادلۂ خیال کیا گیا کہ بالی وڈ کس طرح عالمی سطح پر ایک مثالی حیثیت اختیار کرگیا اور اس پر بھی بات ہوئی کہ کس طرح انڈیا اور مشرق وسطیٰ باہمی تعاون سے ایسی فلمیں بنا سکتے ہیں۔

شیئر: