Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن 2025 میں شرکت کے لیے ’گلوبل سٹار‘ سلمان خان پہنچ گئے

ریاض سیزن 2025 کے جوائے فورم میں بالی وڈ کے دبنگ خان شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
جمعرات کو انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گلوبل سٹار سلمان خان ریاض پہنچ گئے ہیں۔

سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں جوائے فورم میں بولوں گا۔ آئیے کہ اس تقریب کو ایک متاثرکن اور ناقابلِ فراموش ایونٹ بناتے ہیں۔ فورم میں آپ سے ملاقات ہوگی۔‘

اس سے قبل ریاض سیزن 2021 میں بھی سلمان خان شرکت کر چکے ہیں اور 2022 میں انہیں’پرسنیلٹی آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ 

گزشتہ شب جوائے فورم 2025 کا آغاز بلیوارڈ سٹی کے ایس ای ایف ارینا میں ہوا جہاں عالمی رہنما، کھلاڑی، اداکار، تخلیق کار اور فیصلہ ساز جمع ہوئے تاکہ تفریح کے مستقبل اور سعودی عرب کے اس شعبے میں بڑھتے ہوئے کردار پر تبادلۂ خیال کریں۔ 

شیئر: