Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل کا انار فارم جو ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے

یہ انار فارم 70 ہزار سے زیادہ وزیٹرز کا خیرمقدم کرتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کا حائل ریجن اپنے مقامی زرعی ورثے کو اجاگر کرنے والے منفرد منصوبوں کے ذریعے ایک پرکشش سیاحتی اور زرعی مقام کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے ساتھ ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق تل الرمان (انارکی پہاڑی) فارم ان میں شامل ہے جو فطری حسن، منفرد محل وقوع اور اعلی معیار کی زرعی پیداوار کے امتزاج سے ایک دیہی سیاحتی تجربہ پیش کرتا ہے۔
پہاڑوں اور سنہری ریتیلے ٹیلوں کے درمیان واقع اس فارم میں تین ہزار سے زیادہ انار کے درخت موجود ہیں، جہاں سالانہ 450 ٹن اعلی معیار کا انار پیدا ہوتا ہے جو وزیٹرز اور کسٹمرز دونو کی توجہ کا مرکز ہے۔
انار کے سیزن کے دوران سیاحتی مقام میں بدلنے والا یہ فارم خطے کے اندر اور باہر سے 70 ہزار سے زیادہ وزیٹرز کا خیرمقدم کرتا ہے۔
یہاں آنے والے مہمان اپنے ہاتھوں سے پھل چننے اور فارم کے خوش نما راستووں پر چہل قدمی کا لطف اٹھاتے ہیں۔ دیہی مناظر، تازہ مصنوعات کے سٹال، بچوں کے پلے ایریا اور فیملی کاروباری سرگرمیاں موجود ہوتی ہیں۔ یہ دلکش دیہی ماحول ہر عمر کے لوگوں کو اپیل کرتا ہے۔

 

شیئر: