ریاض فیشن ویک میں رن وے شوز کا سلسلہ اپنی جلوہ گری اور آب و تاب کےساتھ جاری ہے اور شہر سے آنے والوں کو نہ صرف شو دیکھنے پر مجبور کر رہا بلکہ ان کے دل بھی جیت رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شو کے دوسرے دن سعوی برانڈ لییم، ری برتھ، امین، وعد العقیل، الشواق المرشد اور ابادیا کی طرف سے پریزینٹیشنز دی گئیں۔
ہر برانڈ نے اپنے حالیہ ڈیزائن کے بارے میں مخصوص تشریح پیش کی جس کی جڑیں ان کے بقول کاریگری اور ثقافتی شناخت میں تلاش کی جا سکتی ہیں۔
’ لییم‘ نے دن کا آغاز ایسی کلیکشن سے کیا جس میں گہرے رنگوں کی جھلک تھی اور شیڈز میں مخلمیں بہاؤ کا شائبہ تھا۔ نمایاں رنگوں میں برگنڈی، براؤن اور سیاہ رنگ شامل تھے۔
’ری برتھ‘ نے بھی اپنے مجموعوں میں فنکارانہ انداز کو اختیار کیا جس میں سکرٹس، ٹراؤزرز اور چُنٹوں والے گاؤن شامل تھے۔ ہر لباس کے کنارے پر خاص توجہ دی گئی تھی جس سے لباس کی تراش خراش میں نرمی اور روانی کا احساس نمودار ہوتا تھا۔
رنگوں میں نرم اور زمینی یا مٹیالے رنگ نمایاں تھے اور ان میں سے کچھ میں ہاتھی دانت اور چاکلیٹی رنگ کی جھلک بھی نظر آتی تھی۔
فیشن ویک کے دوسرے دن ’امین‘ نے بھی اپنی کلیکشن کو نمایاں کیا جس میں چُنٹوں والے گاؤن، غیر مساوی تراش خراش والے ڈیزائن اور ڈھیلے اور لہراتے ہوئے بلاؤز لوگوں کے سامنے رکھے جن کو ریشم اور شیفون سے بنایا گیا تھا جبکہ برانڈ کا لوگو، موتیوں کے ساتھ یا کشیدہ کاری کی صورت میں کئی کپڑوں پر نظر آ رہا تھا۔
وعد العقیلی نے ہاتھ سے بنے ہوئے اعلٰی درجے کی سلائی والے گاؤن اور وہ ٹوپیاں بھی لوگوں کے سامنے رکھیں جنھیں تہہ در تہہ موتیوں کی کاریگری اور نفیس کڑھائی سے سجایا گیا تھا جن میں ہاتھی دانت، لائلیک اور شیمپین کے رنگ ابھر کر سامنے آ رہے تھے۔
الشواق المرشد نے اُن ڈیزائنوں کی نمائش کی جن میں پھیلاؤ اور رنگوں کے تقابل پر زیادہ فوکس تھا جن میں زمین پر پہنچنے والی طویل گاؤن، نیوٹرل اور گہرے رنگوں کی ٹوپیاں، مخمل کے کپڑے، ساٹن اور سجاوٹ کے لیے نرم و نفیس ریشمی جالی والے لباس شامل تھے۔
آخر میں ’ابادیا‘ نے اپنی کلیکشن پیش کی جس میں ہلکا پھیلاؤ اور تہہ دار نفاست سے سجے لباس تھے شامل تھا۔ ان میں چوڑے ٹراؤزرز کو لمبے کوٹ کے ساتھ ملا کر پیش کیا گیا۔
اس سال کے ایونٹ میں دنیا کے دو بڑے فیشن ہاؤسز ’وی وی این ویسٹ وُڈ‘ اور ’سٹیلا مکارٹینی‘، ریاض فیشن ویک میں پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔ ’وی وی این ایسٹ وُڈ‘ نے ایونٹ کا آغاز ریاض میں پہلی بار اپنے شو سے کیا جبکہ ’سٹیلا میکارٹینی‘ فیش ویک کے آخری دن مملکت میں فیشن سے متعلق اپنی پہلی پریزینٹیشن دیں گی۔