مدینہ منورہ: ایئرپورٹ روڈ ’شہزادہ محمد بن سلمان ‘ سے موسوم ، شاہی فرمان جاری
مدینہ منورہ کی اسٹراٹیجک حثیت کی حامل ہے شاہراہ 13 کلو میٹر طویل ہے(فوٹو الاخباریہ )
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مدینہ منورہ کی ایئرپورٹ روڈ کو ولی عہد ’شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز‘ سے موسوم کرنے کا شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہی فرمان کےاجرا پر گورنر مدینہ منورہ اور شہرِ مقدس کی ترقیاتی اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مملکت کی سطح پر شاندار ترقی اور مثالی منصوبوں کے اجرا پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے مثالی خدمات کو اجاگر کیا۔
واضح رہے ’شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز‘ شاہراہ مدینہ منورہ کی ایک مرکزی اور اسٹراٹیجک حثیت کی حامل ہے۔
یہ شاہراہ 13 کلو میٹر طویل ہے جو اہم اور مرکزی شاہراہوں سے ہوتی ہوئی گزرتی ہے جن میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز (رنگ روڈ نمبر1) شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز (رنگ روڈ نمبر2) اور شاہ خالد بن عبدالعزیز (رنگ روڈ نمبر3 )۔
خیال رہے ’شہزادہ محمد بن سلمان ‘ شاہراہ پر شہر کے متعدد ترقیاتی اور اہم منصوبوں کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے ۔
