جدہ سپرڈوم میں پرفیوم کی نمائش ہو رہی ہے۔ جدہ سیزن کا حصہ ہونے کی وجہ سے یہ نمائش بہت سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔
یہ 11 روزہ نمائش 90 سے زائد مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی برانڈز پر مشتمل ہے۔ اس میں نئی خوشبوؤں کی نمائش، خصوصی آفرز، اور ایسے دلچسپ تجربات شامل ہیں جو خوشبو سازی کی فنکاری اور اس کی روایت کو اجاگر کرتے ہیں۔
لوگ 26 اکتوبر تک ورکشاپس میں بھی حصہ لے سکتے ہیں، ماہرین کے ساتھ بات چیت سن سکتے ہیں، اور انٹرایکٹیو خوشبو لیب میں اپنی پسند کی خوشبو خود بنا سکتے ہیں۔ مزید اس ویڈیو میں