سعودی عرب میں ریلوے ٹریک پراجیکٹ کو وسعت دینے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ جدہ سے ریاض تک ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔
عکاظ اخبار کے مطابق ’لینڈ بریج‘ منصوبے کے تحت مملکت کے متعدد شہروں کو ریلوے لائن سے جوڑا جائے گا جس کے بعد ریاض سے جدہ کا سفر 12 کے بجائے 4 گھنٹے تک سمٹ جائے گا جبکہ جدہ سے دمام کو بھی ریلوے لائن کے ذریعے جوڑا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ریلوے کا حج پلان، 20 لاکھ عازمین کو سروس فراہم کی جائے گیNode ID: 889305
مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق مملکت کے ’لینڈ بریج‘ منصوبے کے تحت ریلوے نیٹ ورک کو 5300 کلو میٹر سے بڑھا کر 8 ہزار کلو میٹر تک لے جانا ہے جس سے خطے میں ٹرانسپورٹیشن کی سہولت ہو گی۔
ریلوے منصوبے میں 1500 کلومیٹر ٹریک جدہ سے ریڈ سی تک اور ریاض سے ہوتے ہوئے دمام کو جوڑنا ہے۔
جدہ سے ریاض کا ٹریک 900 کلو میٹر طویل ہوگا جس پر چلنے والی ٹرین کی رفتار 200 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ مسافت 4 گھنٹوں میں طے کی جا سکے گی۔
ریلوے منصوبے سے ’ڈیزرڈ ڈریم ‘ بھی پورا ہو گا جس کےذریعے 1290 کلو میٹر کے آرام دہ سفر میں سیاح ریاض سے القریات تک کے فطری مناظر سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔