سعودی وزارتِ سیاحت نے قواعد و ضوابط میں ترمیم کے بعد منظور کی جانے والی تادیبی کارروائی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کا مقصد سیاحتی شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور خلاف ورزیوں کا تدارک ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نئے ضوابط میں سنگین سیاحتی خلاف ورزیوں پر 25 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ تفتیشی ٹیمیں خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ کمیٹی کو مطلع کریں گی جس پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزارت سیاحت کا ٹورازم ایجوکیشن انیشیٹو ایک ’رول ماڈل‘Node ID: 809286
-
سعودی وزارت سیاحت نے مکہ اور مدینہ میں ذیلی دفاتر قائم کرلیےNode ID: 895776
نئے قوانین کے تحت خلاف ورزیوں میں سرفہرست لائسنس کے بغیر سیاحتی شعبے میں خدمات انجام دینا ہے۔
ایکسپائرلائسنس کی تجدید کیے بغیر کام کرنے والے ادارے بھی اسی زمرے میں شمار کیے جائیں گے۔
سیاحوں کو غیرمصدقہ یا گمراہ کن معلومات فراہم کرنا بھی سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی، خاص کر ایسی معلومات جن سے مملکت کی ساکھ متاثر ہو یا سیاحتی مفادات کو نقصان پہنچے۔
نئے ترمیم شدہ ضوابط میں مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 500 سے 2000 ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
ان میں لائسنس کی شرائط میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہ کیا جائے، ایسے ٹورگائیڈز لائسنس یافتہ نہ ہوں یا انہوں نے اپنا ڈیٹا وزارت میں اپ ڈیٹ نہ کیا ہو یا وہ ٹورکی مناسبت سے مناسب لباس کا استعمال نہ کریں۔

عسکری، سرحدی یا کسٹم کے مقامات پربغیر اجازت یا این او سی کے سیاحتی ٹور کرنا بھی خلاف ورزی شمار کی جائے گی جس پر 5 سے 15 ہزار ریال جرمانہ ہے۔
ضوابط میں مزید کہا گیا کہ ’تفتیشی ٹیم کے انسپکٹر کو یہ اختیار ہو گا کہ خلاف ورزی پر فوری جرمانہ کرسکے جو 10 ہزار ریال سے زیادہ نہ ہو۔‘
معمولی خلاف ورزیوں پر تفتیشی ٹیم انتباہی نوٹس جاری کرے گی جس میں درستگی کی مہلت دی جائے گی۔
مقررہ مہلت کے اندر ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزی کو درست نہ کرنے کی صورت میں سزا کا اطلاق کیا جائے گا۔