Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الوجہ گورنریٹ میں چھتری نما درخت، سیاحت کے دلدادہ افراد کے لیے نئی منزل

سیاحت اور ماحولیاتی مقام کے لحاظ سے تبوک ریجن میں الوجہ گورنریٹ کی شہرت کو روز بروز تقویت مل رہی ہے۔  
مملکت کے شمال میں متنوع وسیع منظر نامے جن میں پہاڑ، وادیاں، ساحلی علاقے اور میدان سبھی شامل ہیں، علاقے کو مزید خوبصورت بنا دیتے ہیں۔
انھیں مقامات پر بہت کثرت کے ساتھ امبریلا تھورن اکیشیا کے درخت پائے جاتے ہیں جن کا تعلق ببول یا کیکر کے خاندان سے ہے۔
اکیشیا کے درخت رعنائی سے بھرپور قدرتی لینڈ سکیپ کو جنم دیتے ہیں جس سے گورنریٹ کے اُس عہد کی عکاسی ہوتی ہے جس کے تحت وہ سعودی وژن 2030 کے مطابق ماحولیاتی پائیداری کو قائم رکھنے اور اس میں اضافے کے لیے ان درختوں کی حفاظت اور روئیدگی کو بڑھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔
امبریلا تھورن اکیشیا، الوجہ میں ایک نمایاں درخت ہے جو خود کو پہاڑی اور صحرائی علاقوں کے موسموں کے مطابق ڈھالنے کے لیے مشہور ہے اور خشک سالی اور شدید موسموں کے باوجود قائم رہتا ہے۔
امبریلا تھورن اکیشیا ماحولیات میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے مٹی میں کمزوری نمودار نہیں ہوتی اور نہ وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہتی ہے۔ اس کے علاوہ اس درخت کی وجہ سے ہوا کی کوالٹی بھی بہتر ہوتی ہے۔
اکیشیا کے درخت جنگلی حیات اور بالخصوص پرندوں کے لیے قدرتی ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کا کام بھی کرتے ہیں۔ ان درختوں کا گھنا پن پورے گورنریٹ کی وادیوں میں قدری منظر کو مزید دیدہ زیب بنا دیتا ہے جس کی وجہ سے جنگلی حیات کے شوقین افراد اور سیاحت کے دلدادہ لوگوں کے لیے یہ ایک پسندیدہ سیاحتی مقام کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

ان درختوں کے نیچے چھاؤں والے علاقے ریجن میں دل موہ لینے والے مناظر پیش کرتے ہیں۔ متعلقہ حکام ان مقامات پر فیلڈ پروگراموں پر عمل درآمد کر رہے ہیں تاکہ وادیوں اور ان کے ساتھ بڑی شاہراؤں کے آس پاس ماحولیات کا تحفظ کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ درختوں کو کاٹنے اور یہاں کے سبزہ زاروں کو مویشیوں کے چارے کے طور پر استعمال کو روکنے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ان انیشی ٹِیوز کی وجہ سے یہاں وہ علاقے پھیل رہے ہیں جہاں سبزہ وافر مقدار میں موجود ہے اور الوجہ میں ماحولیاتی پائیداری کو فروغ مل رہا ہے۔ اسی وجہ سے الوجہ نباتات اور حیوانات کے ایک جگہ میل جول سے جنم لینے والے متوازن ماحول اور قدرتی حسن کی علامت بن گیا ہے۔

شیئر: