Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے رضوی برادران کی گرفتاری اولین ترجیح ہے: عظمیٰ بخاری

 صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رضوی برادران کی گرفتاری صوبے میں انسانی جانوں کے تحفظ کے سلسلے میں ’اولین ترجیح‘ ہے اور دونوں بھائی جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے دوبارہ معرکہ آرائی کی کوشش کی تو وہ ناکام ہوں گے۔
جمعرات کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت نے ٹی ایل پی کے خلاف واضح ایکشن لیا اور اس کی وجہ سے پہلے جو خطرات تھے وہ سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابقہ واقعات میں پولیس اہلکاروں کو گولیاں لگی تھیں اور ٹی ایل پی کے قبضے سے گاڑیاں اور گیس گنز بھی برآمد ہوئیں۔ 
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے 161 افراد جیل میں اور 190 افراد جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جبکہ غزہ مارچ کے دوران پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق 2011 اور 2021 کے واقعات کی تفصیلات سامنے رکھی گئیں اور اسلحے کی نوعیت کی نشاندہی کی گئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام اضلاع میں امن  کمیٹیاں فعال کی جائیں گی اور غیر قانونی اسلحہ جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ’غیر قانونی اسلحہ پولیس کو دیں وگرنہ سخت ایکشن ہوگا۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ پانچ سو گیارہ اسلحہ سیلرز میں سے ۳۹۰ سیلرز کے لائسنس قابلِ قبول ہیں اور اسلحہ بنانے والی فیکٹریاں رجسٹر کرائی جائیں گی کیونکہ پنجاب میں لاکھوں اسلحہ کے لائسنس موجود ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی پھیلانے کے خلاف بھی بات کی اور کہا کہ ۷۵ سوشل میڈیا لنکس اور ۱۰۷ بچوں کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلانے پر کارروائی ہوئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ کیس کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ قانون و عوامی تحفظ کے نفاذ کے لیے ہے۔ لاؤڈ اسپیکرز کے بارے میں بھی واضح کیا گیا کہ ان کا استعمال صرف جمعہ کے خطبات اور اذان تک محدود رہے گا اور اس کے اطلاق پر سختی ہوگی۔
پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے اسلحہ اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے متعلق فوٹیجز بھی دکھائیں اور عوام سے اپیل کی کہ جن افراد کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہے وہ اسے قریبی سروس سینٹرز یا پولیس کے حوالے کر دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی باشندوں یا شرپسند عناصر کی اطلاع دینے والوں کے نام خفیہ رکھے جائیں گے۔

شیئر: