Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کے ماہرین کی تربیت کے لیے کوانٹم مقابلہ

یہ ایک تعلیمی مقابلہ ہے جو 9 سے 13 نومبر کے درمیان ہوگا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ’آئی بی ایم‘ اور ’سعودی کوانٹم ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن‘  کے ساتھ شراکت میں ’کوانٹم چیلنج‘ کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ ایک تعلیمی مقابلہ ہے جو 9 سے 13 نومبر کے درمیان ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس چیلنج کا مقصد سعودی ٹیلنٹ میں کوانٹم کمپیوٹنگ کی آگاہی پیدا کرنا اور شرکا کو ’کویسکِٹ‘ پروگرام کو استعمال کرنے کے قابل بنانا ہے۔
اس پروگرام کا ایک ہدف ان شرکا کی کوانٹم اوپٹیمائزیشن پرابلمز کی مہارتوں کو تقویت دینا اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں ان کا اطلاق کرنا ہے۔
پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو عملی تربیت دی جائے گی جس میں شرکا کے سامنے چیلنجز رکھے جائیں گے جو انھیں بنیادی تصورات سے کوانٹم کی بنیاد پر مبنی حل کی طرف لے جائیں گی جس کی ضرورت انھیں اصل دنیا میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے پڑ سکتی ہے۔
’آئی بی ایم‘ اور ’سعودی کوانٹم ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن‘ کے ساتھ شراکت کا ایک مقصد جدت پسندوں کی ایک نئی نسل کو تیار کرنا ہے جو مملکت کے ڈیجیٹل مستقبل کو مزید آگے بڑھائے گی۔
وزارت نے کمپوٹر سائنس اور جدید ٹیکنالوجیوں میں یونیورسٹی کے طلبہ اور گریجوایٹس کو دعوت دی ہے کہ وہ کوانٹم چیلنج کے لیے یکم نومبر سے قبل خود کو رجسٹر کرائیں۔

 

شیئر: