سعودی عرب کی امارات میں مشترکہ فضائی مشقوں میں شرکت
        
        
            
           												
													
												  جمعرات 30 اکتوبر 2025 18:44												
                                                                
             
                        
                
                    
                                                    
                                 
                                                                    
                                        
                                            فضائیہ کے اہلکار ٹورنیڈو طیاروں پر مشقیں کریں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)                                        
                                    
                                
                             
                                             
                             
            
			
	
	       
	
				
            
                متحدہ عرب امارات میں مشترکہ فضائی مشقوں میں سعودی عرب سمیت دوست و برادر ممالک کی فضائیہ کے دستے شرکت کر رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ’میزائل ایئر وار سینٹر‘ (ایے ڈی ایل سی-35 ) مشقوں میں فضائیہ کے اہلکار ٹورنیڈو طیاروں پر مشقیں کریں گے۔

مشترکہ مشق میں حصہ لینے والے فضائیہ کے گروپ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ اسٹاف حماد بن حاشم الحربی کا کہنا تھا مشقوں کا مقصد برادر اور دوست ممالک کے ساتھ عسکری امور میں تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔
واضح رہے سعودی رائل ایئر فورس کے دستے متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئر بیس پر  پہنچے جہاں ان کا استقبال مشترکہ گروپ کے کمانڈر نے کیا۔
