الاحسا میں کھجور سیزن 2025 کا اختتام، 1.898 ٹن کھجوروں کی ریکارڈ فروخت
الاحسا ریجن میں 20 اقسام کی کھجوروں کی کاشت کی جاتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے الاحسا ریجن میں کھجور سیزن 2025 کی سرگرمیاں ’صرام الاحسا‘ 48 دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں۔ سیزن میں 1.898 ٹن مقامی کھجوروں کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔
اخبار 24 کے مطابق الاحسا کھجور سیزن 2025 کا انعقاد قومی مرکز برائے کجھور اور ریجنل میونسپلٹی نے کیا جبکہ وزارت پانی، ماحولیات اور زراعت اور ترقیاتی اتھارٹی الاحسا کا تعاون شامل رہا۔

کھجورسیزن میں مختلف نوعیت کی تجارتی اور سماجی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئی جبکہ فی ہفتہ وزیٹرز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
الاحسا ریجن میں 20 اقسام کی کھجوروں کی کاشت کی جاتی ہیں جن میں سب سے نمایاں ’الاخلاص، الرزبز، الشیشش ہیں جو ایک طرح سے مملکت اور خلیج میں الاحسا کی شناخت بھی مانی جاتی ہیں۔ فیسٹیول میں 350 سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے۔

سیزن کی انتظامی کمیٹی کا کہنا تھا ’صرام الاحسا‘ مملکت میں کھجور کی صنعت کے حوالے سے ایک قومی علامات مانی جاتی ہے۔ اس کا اہم ہدف مقامی کاشتکاروں کو ہرممکن معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ اس قومی صنعت کو مملکت مزید ترقی دی جائے۔
