Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ کھجور فیسٹیول کاروبار اور سیاحت کا اہم مرکز بن رہا ہے

یہ کارنیوال، کنگ خالد کلچرل سینٹر میں 9 ستمبر تک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے علاقے بریدہ میں جاری کھجوروں کے سالانہ فیسٹیول میں کھجوروں کی پیداوار کا کام کرنے والے خاندانوں کا ایک پویلین قائم ہے جہاں لوگ بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بریدہ میں جاری یہ کارنیوال، کنگ خالد کلچرل سینٹر میں 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔
مقامی کاروباری افراد، کجھوروں سے بنی ہوئی طرح طرح کی چیزوں کی نمائش میں مصروف ہیں جن میں شِیرہ، معمول کی پیسٹریاں اور کافی شامل ہے۔ان کے ساتھ  دستکاری کے نمونے اور ٹیکسٹائل کا ورثہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یہ جگہ ایسے کاروبار کے لیے جس کی نگہبانی خاندان کرتے ہیں، ایک اہم تجارتی گیٹ وے کی حیثیت اختیار کر گیا ہے جس سے ان کے محصولات میں اضافہ ہوا ہے اور معاشی آزادی بڑھی ہے۔
صارفین کواعلٰی ترین کوالٹی کی چیزیں ایک ایسے ماحول میں نسبتاً سستے داموں دستیاب ہو رہی ہیں، جہاں ایریا کی روایتی کاریگری کو اہتمام سے منایا جاتا ہے۔
یہاں قائم پویلین، نسل در نسل منتقل ہونے والی مقامی مہارتوں کا مظہر ہے اور خواتین کے لیے مواقع پیدا کر رہا ہے کہ وہ علاقائی معیشت میں پوری طرح شرکت کریں۔

کھجوروں کی پیداوار کا کام کرنے والے خاندانوں کا ایک پویلین قائم ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یہ کوششیں سعودی وژن 2030 کے خواتین کو بااختیار بنانے کے نصب العین میں تعاون اور چھوٹے سے درمیانے درجے کے کاروبار کی نشو و نما میں اضافہ کرتی ہیں۔
خاندان اور سیاحوں کو مقامی طور پر پیدا کی گئی مستند چیزیں باآسانی مل رہی ہیں اسی لیے وہ یہاں قائم پویلین کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ پویلین ایک ہی چھت کے نیچے کمیونٹی کا مرکز اور تجارت اور ثقافت کے ساتھ ساتھ تفریح گاہ کا درجہ بھی حاصل کر چکا ہے۔

اس سیزن میں جب کھجوروں کی پیداوار عروج پر ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یہ انیشیٹیو، کارنیوال کی پروگرامنگ، تنوع، مختلف النوع اور متفرق اعداد و شمار رکھنے والی کمیونیٹیوں کا خیال رکھنے کی اپروچ کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ انیشیٹیو دلیل ہے کہ ایک ایسے سیزن میں جب کھجوروں کی کاشت عروج پر ہے،  بریدہ کو ایک سازگار مقام تک پہنچانے کی کوششیں پورے زور و شور سے جاری ہیں تاکہ یہ جگہ سیاحت اور کاروبار کے لیے ایک بہترین منزلِ مقصود بن جائے۔

 

شیئر: