سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ، جدہ میں جاپانی تقریری مقابلہ
جاپانی کیلی گرافی آرٹسٹ نے اپنی مہارت کا لائیو مظاہرہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ میں جاپان کے قونصلیٹ جنرل نے سعودی ایسوسی ایشن آف جاپان گریجویٹس اینڈ ایسوسی ایٹس اور جاپانی کمیونٹی کے تعاون سے کنگ فہد لائبریری میں جاپانی تقریری مقابلے کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد کیا
ایس پی اے کے مطابق اس ایونٹ میں جاپان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی اس کا مقصد ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
جاپانی قونصل جنرل نے تقریب کی میزبانی کےلیے تعاون پر کنگ فہد لائبریری اور ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ’ اس مقابلے سے ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مقابلے کے شرکا کو جاپانی زبان کی مہارت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔‘
تقریب میں جاپانی کیلی گرافی آرٹسٹ نے اپنی مہارت کا لائیو مظاہرہ کیا۔
مقابلے کے شرکا نے سعودی عرب اور جاپان کے طرز زندگی میں مماثلت اور فرق، ثقافت اور تعلیم میں پر تقاریر کیں۔
