Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں البدیع مرکز، بانی مملکت کے دور کی تاریخی عمارت

اس عمارت میں نجران کا پہلا گورنریٹ قائم کیا گیا تھا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں نجران شہر کے الحضن محلے میں واقع البدیع کی قدیم عمارت کا مقامی آبادی سے گہرا تعلق ہے۔ یہ وہ تاریخی عمارت ہے جس میں نجران کا پہلا گورنریٹ قائم کیا گیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس محلے میں واقع گورنریٹ کی اہمیت میں اس لیے ہے کہ یہ عمارت  بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کے ابتدائی دور کی ایک تاریخی عمارت ہے۔

البدیع مرکز کی عمارت 1359 سال ہجری میں قائم کی گئی تھی جو سعودی ثقافت، قومی تاریخی ورثے کی زندہ مثال اور ترقی کے مراحل کا واضح ثبوت ہے۔
قومی ثقافتی اتھارٹی نے’مرکز البدیع‘ کی عمارت کو اسی انداز میں ازسرنو تزئین و آرائش کی ہے تاکہ اس کی قدیم شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے تاریخی ورثے کو محفوظ کیا جائے اور سیاحوں کو مملکت کے مختلف ترقیاتی مراحل سے روشناس کیا جائے۔

بدیع گورنریٹ آج بھی نجران کی تاریخ علاقے کی شناخت اور مملکت کی ترقی کے سفر کی جیتی جاگتی تصویر ہے، یہ ایک ایسا ورثہ ہے جو ماضی کی بنیاد پر مستقبل کی نئی راہیں روشن کررہا ہے۔

 

شیئر: