Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قوی پورٹل پر ملازمت کے معاہدوں میں تبدیلی کے لیے کارکن کی رضامندی لازمی‘

’لیبرمارکیٹ میں شامل ہوں‘ کے عنوان سے سروس شروع کی گئی ہے۔ (فوٹو روئٹرز، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارتِ افرادی قوت کے تحت ’قوی‘ پورٹل کا کہنا ہے ’پلیٹ فارم پر مصدقہ ملازمت کے معاہدوں میں تبدیلی کے لیے کارکن کی مکمل رضامندی حاصل کرنا لازمی ہے۔‘
عکاظ  نے قوی پلیٹ فارم کے حوالے سے بتایا’ کارکن کی جانب سے معاہدے میں کی گئی تبدیلیوں پر رضامندی نہ ہونے کی صورت میں معاہدہ فعال تصور نہیں کیا جائے گا بلکہ سابقہ معاہدے کی شرائط ہی تسلیم کی جائیں گی۔‘
واضح رہے ’قوی‘ پلیٹ فارم پر لیبر مارکیٹ کی طلب کو دیکھتے ہوئے نئی سروس ’لیبرمارکیٹ میں شامل ہوں‘ کے عنوان سے شروع کی گئی ہے۔
اس کا مقصد مملکت میں مقیم وہ غیرملکی جن کے معاہدے ایکسپائر ہوگئے ہیں یا وہ کام سے غیرحاضر کے طورپر رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں انہیں دوسری جگہ ملازمت حاصل کرنے اور قانون کے مطابق ورک ایگریمنٹ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
یہ سہولت ان غیرملکیوں کارکنوں کے لیے بھی جن کا کسی آجر کے ساتھ ملازمت کا معاہدہ قوی پلیٹ فارم پر 60 دن کی مہلت کے دوران نہ ہونے کی وجہ سے سسٹم میں ان کا سٹیٹس ’کام سے غیرحاضر‘ ( متغیب عن العمل‘ ہو گیا ہے۔
اس صورتحال سے دوچار کارکن بھی کسی بہتر جگہ ملازمت تلاش کرکے اپنا نیا ورک ایگریمنٹ کراسکتے ہیں۔
 پورٹل کا کہنا تھا اگر سسٹم میں کارکن کا سٹیٹس ’متغیب عن العمل ‘ ہے اس صورت میں اس کا دوسری جگہ ٹرانسفر ہونے پر فیس نئے سپانسر کے ذمہ ہوں گی۔

 

شیئر: