شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں ہالینڈ کے وزیرخارجہ کی ملاقات
منگل 21 اکتوبر 2025 18:47
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاض میں ہالینڈ کے ہم منصب ڈیوڈ وین ویل ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے پہلووں اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کی حالیہ ڈیولپمنٹ اور اس حوالے سے اپنے موقف کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ہالینڈ میں سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور شہزادہ جلوی بن ترکی بن فہد اور بین الاقوامی تنظیموں کی ڈائریکٹرجنرل ایڈیمنٹسریشن آف انٹرنیشنل آرگنائزیشنز شاھر بن خالد الخنینی نے بھی موجود تھے۔
