Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاریخ رقم: سعودی لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کا 100 واں گول

رونالڈو کا گول پینالٹی کک سے ہوا۔ (فوٹو: النصر کلب)
النصر ٹیم کے کپتان اور سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ میں اپنی 100 گول کا سنگِ میل نہایت تیزی سے حاصل کر لیا جو ان کی 85 ویں لیگ میچ کے دوران مکمل ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رونالڈو نے اپنی ٹیم النصر کی نیوم کے خلاف 3-1 کی فتح میں دوسرا گول سکور کیا ہے جس کے ساتھ ان کی کل گول شراکتیں ایک سو ہو گئیں جن میں 83 گول اور 17 سسٹ شامل ہیں۔
رونالڈو کا گول پینالٹی کک سے ہوا جو ان کے ہم وطن ژواو فیلکس پر مالی کھلاڑی عبداللہ دوکوری کی فاؤل کے بعد دیا گیا۔
بعد ازاں فیلکس نے پینالٹی ایریا کے باہر سے فری کک پر تیسرا گول داغا جس کے ساتھ رونالڈو اور فیلکس کی جوڑی اس سیزن کی سب سے مضبوط گول پارٹنرشپ بن گئی۔
دونوں کھلاڑیوں نے اب تک آٹھ میں سے پانچ میچوں میں ایک ساتھ گول کیے ہیں۔
 

شیئر: