سب سے زیادہ گول کرنے پر رونالڈو کو گولڈن شوز
سعودی قومی ٹیم اور النصر کلب کے سابق کپتان ماجد عبداللہ نے رونالڈو کو اعزاز سے نوازا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سیزن 2024-2025 کے لئے سعودی پروفیشنل لیگ کی جانب سے گولڈن شوز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سٹار فٹبالر کو یہ اعزاز گزشتہ سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے پر دیا گیا ہے۔
سعودی قومی ٹیم اور النصر کلب کے سابق کپتان ماجد عبداللہ نے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو اعزاز سے نوازا ہے۔
یہ اعزاز اتوار کی شام ریاض کے الاول پارک سٹیڈیم میں النصر اور اس کے مہمان الخلود کے درمیان میچ کے آغاز سے قبل دیا گیا۔