Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سمائی‘ انیشیٹیو، ایک ملین سعودی شہریوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت

پروگرام کے تحت آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ تعلیم ، افرادی قوت اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلنجس اتھارٹی ’سدایا‘ کے مشترکہ تعلیمی اقدام ’سمائی‘ کے تحت مملکت کے مختلف ریجنز میں ایک ملین شہریوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی شہریوں کو مختلف جدید شعبوں کی تعلیم دینے کے لیے ’سمائی‘ کے عنوان سے مشترکہ اقدام شروع کیا گیا تھا جس کے تحت مختلف شہروں میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی۔
سمائی اقدام کے تحت مملکت کی سطح پر ایک ملین افراد نے خود کو مصنوعی ذہانت کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے رجسٹر کیا۔
ان میں 52 فیصد خواتین، 48 فیصد مرد اور 30 فیصد طلبا شامل تھے۔ اے آئی کی تعلیم حاصل کرنے والوں میں سب سے بڑی تعداد ملازمت پیشہ افراد کی تھی جن کا تناسب 70 فیصد تھا۔
سمائی اقدام کے تحت ریاض میں وزارتِ تعلیم کے مرکزی ادارے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
وزیر تعلیم یوسف البنیان، سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھاری ’سدایا‘ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن شریف الغامدی، نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر ایناس بنت سلیمان العیسی، جامع امام محمد بن سعود الاسلامیہ کے نگران اعلی ڈاکٹر احمد بن سالم العامری اور سدایا انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عصام الوقیت نے شرکت کی۔

وزیرتعلیم نے اپنے خطاب میں سعودی عرب کی اعلی قیادت کی جانب سے اہل طن کےلیے مثالی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ’ ’سمائی‘ اقدام سے اہل وطن کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ نسلِ نو کو ڈیجیٹل صنعت میں ماہر بنایا جاسکے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ وزارتِ تعلیم اور افرادی قوت و سدایا کے اشتراک سے کامیاب اقدام شروع کیا گیا جس کے شاندار نتائج برآمد ہورہے ہیں۔‘
وزیر تعلیم نے واضح کیا’ اس انیشٹیو کے لانچ ہوتے ہی وزارت نے مملکت کے تمام تعلیمی اداروں میں خواہشمند طلبا کے لیے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی تھی جس کا مقصد طلبا کو اس شعبے میں ماہر بنانا ہے۔

 

شیئر: