ابوظبی میں ان ٹرپول کی عالمی انسدادِ بدعنوانی کانفرنس، مملکت کی شرکت
تین روزہ عالمی کانفرنس 13 نومبر تک جاری رہے گی(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کےاعلی سطحی وفد نے ابوظبی میں انٹرپول کی عالمی کانفرنس برائے انسداد بدعنوانی اور اثاثوث کی بازیابی میں شرکت کی ۔ تین روزہ کانفرنس 13 نومبر تک جاری رہے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی وفد کی قیادت انسداد بدعنوانی اتھارٹی کے چیئرمین مازن الکھموس کررہے ہیں ۔
بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی اور غیرقانونی اثاثوں کی بازیابی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے باہمی تجربات کے تبادلہ کو اجاگرکیا جائے گا۔
کانفرنس میں بدعنوانی کی روک تھام کے حوالے سے مختلف اجلاس ہوئے جن میں اثاثوث کی واپسی کی کامیاب مثالوں کا بھی جائزہ پیش کیا گیا۔
مملکت کی جانب سے شرکت کا مقصد عالمی برادری کے ساتھ شفافیت ، دیانتداری اور انسداد بدعنوانی کے لیے مشترکہ کوششوں میں بھرپور کردارادا کرنا ہے۔