Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعے سے پیر تک بارش کا امکان

شہری اور غیرملکی موسم کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔ (اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعے سے پیر تک درمیانے سے موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان نے آفیشل اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقے جمعے سے پیر تک بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
حسین  القحطانی نے اس حوالے سے مملکت میں رہنے والے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور موسم کے حوالے سے تازہ معلومات کے لیے موسمیات کے قومی مرکز کے اعلانات سے آگاہ رہیں۔ مرکز اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ اور معلومات فراہم کرتا رہے گا۔
 

 

شیئر: