تبوک میں ’چٹانی میز‘ ارضیاتی تبدیلیوں نے شاہکار تخلیق کردیا
ہزاروں برس سے ہوا کے کٹاو سے چٹان نے جو شکل اختیار کی وہ منفرد ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کا خطہ اپنے قدرتی حسن اور فطری رعنائیوں سے بھرا پڑا ہے۔ یہاں جگہ جگہ فطرت کے حسین نظارے بکھرے ہیں جن میں سے بعض کو دیکھ کر انسانی عقل بھی حیران ہو جاتی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تبوک ریجن بھی ایسے ہی قدرتی شاہکاروں سے بھرا ہوا ہے۔ ہزاروں برس سے ارضیاتی تبدیلیوں نے ایک چٹان کو ایسے شاہکار میں تبدیل کردیا کہ اسے دیکھ کر فطرت کی فنکاری پر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

علاقے میں ایک چٹان ایسے کھڑی ہے جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ کوئی بڑی میز ہے جسے ایک پائے پر کھڑا کردیا ہے۔ ہزاروں برس سے ہوا کے کٹاو سے چٹان نے جو شکل اختیار کی وہ انتہائی منفرد ہے۔

’چٹانی میز‘ کو اگر قدرتی ’میز‘ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا یہ صدیوں کے ارضیاتی و ماحولیاتی اثرات سے یہ شکل اختیار کرگئی ہے جو فطرت سے لگاو رکھنے والوں کے لیے بھی بے حد اہم ہے۔
یہاں آنے والے سیاح اس فطرت کے اس شاہکار کو ہر زاویے سے دیکھتے اور اس کی تصاویر بناتے ہیں۔
