تبوک ریجن کی وادی ’ام الطین‘ جہاں فطری حسن کے دلدادہ افراد کھینچے چلے آتے ہیں
یہ وادی ساحلی کمشنری الوجہ کے شمال میں 40 کلو میٹر دوری پر واقع ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں تبوک ریجن کی ساحلی کمشنری الوجہ کے شمال میں 40 کلو میٹر دوری پر وادی ’ام الطین‘ واقع ہے۔
بحیرہ احمر کے ساحل کے ساتھ پھیلا یہ علاقہ فطری حسن کے شائقین کےلیے کسی تحفے سے کم نہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وادی کی پرلطف فضائیں اور ماحول فوٹو گرافی کے شائقین اور سکون کے متلاشی افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
یہ وادی سمٹے ہوئے ساحلوں اور چٹانوں سے گھرے فیروزی پانیوں کی پرسکون موجوں کے خوبصورت مناظر سے بھری ہے۔
اس علاقے کی فضائی تصاویر میں سمندر کے رنگوں کی درجہ بندی اور قدرتی مناظر سنہری ریت اور سیاہ چٹانوں کے خوبصورت مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جو برسوں سکون اور فطرت کے دلداہ افراد کی توجہ کا مرکز ہیں۔

یا د رہے کہ سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادی تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے جس میں سال بھر دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی میزبانی کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
سعودی وژن 2030 کا مقصد اس دہائی کے آخر تک 100 ملین زائرین کو سعودی عرب آنے کے لیے راغب کرنا ہے۔
