پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں مہا راجہ رنجیت سنگھ نے 200 سال قبل اپنے والد مہان سنگھ کی یاد میں بارہ دری تعمیر کروائی تھی، جہاں بیٹھ کر وہ سلطنت کے فیصلے کیا کرتے تھے۔ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی لیکن اب اسے پھر سے اصل حالت میں بحال کر دیا گیا ہے۔ دیکھیے اُردو نیوز کے نمائندے ادیب یوسفزئی کی ڈیجیٹل رپورٹ۔