Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 70 سالہ خاتون نے قرآن کریم حفظ کرلیا

دو دہائیوں کا وقت لگا بالاخر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں 70 سالہ خاتون ’حمدہ الغامدی‘ نے قرآن کریم حفظ کرلیا ۔ فلاحی تنظیم برائے تحفیظ قرآن ’ترتیل‘ کے زیر انتظام علاقائی ’حلقہ تحفیظ قران‘ کی نگرانی میں حفظ مکمل کیا۔
اخبار 24 کے مطابق معمر خاتون کو قرآن حفظ کرنے کا شوق تھا مگر گھریلو مصروفیات اور بڑھتی عمر صحت کے چیلنجز اور دیگر امور کی وجہ سے انہیں دو دہائیوں کا وقت لگا بالاخر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئیں۔
علاقائی حلقہ تحفیظ نے معمرحافظہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جو دراصل ایک پیغام بھی تھا کہ قرآن کریم زندگی کا نور ہے اور جو بھی اسے حقیقی طور پر اپناتا ہے اس کےلیے راہیں آسان اور مرحلہ بخوبی طے ہو جاتے ہیں خواہ عمر کا کوئی بھی مرحلہ کیوں نہ ہو۔

 

شیئر: