سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فیسٹول کے پانچواں ایڈیشن اپنی نوعیت میں منفرد ہوگا جس میں فن وثقافت کے حوالے سے متنوع سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔
’ڈیزرٹ العلا ایکس‘ کی واپسی ہو رہی ہے، اس کے ساتھ پہلی بار’بومبیڈو‘ سینٹر کے تعاون سے عصری آرٹ میوزیم کے افتتاح کے ابتدائی پروگرام بھی پیش کیے جارہے ہیں۔
نمائش میں سعودی اور بین الاقوامی ڈیزائنرز کے حوالے سے شوز پیش کیے جارہے ہیں جبکہ عوامی ثقافتی پروگرام میں لائیو پرفارمنس اور انٹرایکٹو تعلیمی سرگرمیاں شامل ہیں۔
ڈیزرٹ ایکس العلا 2026 ‘ 16 جنوری سے 28 فروری تک منعقد کی جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
نمائش’ ڈیزرٹ ایکس العلا 2026 ‘ دوبارہ 16 جنوری سے 28 فروری تک منعقد کی جائے گی ۔ متعدد نئے پروگرام پیش کیے جائیں گے جن میں خلیل جبران کے فن پارے ’فضا بلا حدود‘ (اسپیس ود آوٹ لیمٹس) کی تھیم سے متاثر نئے فن کو پیش کیا جائے گا ۔
نمائش میں ’ہماری زمین‘ کے عنوان سے 15 جنوری سے 15 اپریل تک مختلف فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔ مملکت اور مختلف ممالک کے فن کاروں کے فن کو پیش کیا جائے گا جو انسان اور فطرت کی عکاسی کرتے ہیں۔