جازان کا سِلا پہاڑی سلسلہ، سال بھر خوشگوار موسم کا مسکن
سلا ماؤنٹینز جو العارضہ گورنریٹ کے مشرق میں واقع ہیں، جازان خطے کے سب سے خوبصورت اور قدرتی مناظر میں سے ایک ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پہاڑ سرسبز و شاداب اور پرندوں کے خوشنما نغموں سے سیاحوں کو مسحور کرتے ہیں، اور ایک ایسا منظر پیش کرتے ہیں جو سکون اور اطمینان بخشتا ہے۔
سمندر کی سطح سے تقریباً 1800 میٹر بلند سلا ماؤنٹینز خوبصورت موسم اور سال بھر ہونے والی بارش کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہ بارش الروغ جیسے وادیوں کو زرخیز بناتی ہے جہاں آبشار موجود ہیں۔
یہ پہاڑ اپنی متنوع مقامی کاشتکاری کے لیے مشہور ہیں، جن میں بہی، کافی اور پپیتا کے باغات، امرود کے درخت، خوشبو دار پودے اور مکئی شامل ہیں۔
سلا کے دامن اور راستوں پر موجود قدیم عمارتیں پتھروں کے کام کی وجہ سے نمایاں ہیں جو تہذیب اور ہنر کی بھرپور تاریخ کی گواہی دیتی ہیں۔ سلا کے دیہی علاقوں کو ان کی قدرتی خوبصورتی، دلکش مناظر اور مختلف پودوں کی قسموں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔
موسلادھار بارش، بادل اور دھند جب زمین کو گھیر لیتے ہیں تو یہ اور بھی خوبصورت نظر آتے ہیں اور ایک حیرت انگیز منظر پیش کرتے ہیں۔