Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات: او آئی سی نے جدہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں اسرائیل کے غیر قانونی فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات پر غور کے لیے وزرائے خارجہ کی سطح پر اوپن اینڈ ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جمعرات 26 فروری کو جدہ میں طلب کیا ہے۔
اوآئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس میں اسرائیل کے ان غیر قانونی فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا جس کا مقصد آباد کاری، الحاق اور مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد اسرائیلی خود مختاری مسلط کرنے کی کوشش ہے۔ 
اجلاس کا مقصد ہم آہنگی اور اسرائیلی قابض حکام کے غیرقانونی فیصلوں اور اقدامات سے نمنٹے کے لیے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
یاد رہے مطابق اسرائیلی کابینہ نے 1967 کے بعد پہلی مرتبہ مغربی کنارے میں زمین کی باقاعدہ رجسٹریشن شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔
یہ عمل خاص طور پر ایریا سی میں کیا جائے گا، جو ویسٹ بینک کا تقریباً ساٹھ فیصد حصہ ہے اور مکمل طور پر اسرائیلی انتظامی و سکیورٹی کنٹرول میں ہے۔
اس فیصلے کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں کو نام نہاد ’ریاستی زمین‘ قرار دیا گیا ہے۔
کئی مبصرین اور فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے اس اقدام کا مقصد یہودی آبادکاروں کے لیے زمین خریدنے کے راستے آسان بنانا اور بالآخر اس علاقے کے انضمام کی راہ ہموار کرنا ہے۔

 

شیئر: