سعودی فنکارہ جو جپسم بورڈ پر مملکت کی ثقافت کو اجاگر کر رہی ہیں
نجلا قرافی ریاض میں ہونے والے بنان فیسٹیول میں شرکت رہی ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے ینبع شہر کی رہائشی نجلا قرافی کو بچپن سے دستکاری کا شوق تھا جو پروان چڑھتا رہا بالاخر اس فن میں مہارت حاصل کرلی۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے نجلا قرافی نے بتایا’ ابتدا میں معمولی نوعیت کا آرٹ ورک کیا، ایک دن چپسم بورڈ پر بنے نقش و نگار دیکھے تو اس بارے میں سوچنا شروع کیا۔‘
’ابتدا میں چپسم بورڈ پر کام کرنے کی قدرے دشواری ہوئی مگر ہر مشکل کے بعد آسانی آتی ہے اور بالاخر اس فن میں مہارت حاصل کرلی۔‘
سعودی خاتون کا کہنا تھا’ جپسم بورڈ کے ذریعے مختلف آرٹ کے فن پارے بنانے کے لیے پہلے جپسم پاوڈر کو پانی سے گیلا کرکے اس کا بورڈ بنایا جاتا ہے جسے مکمل سوکھنے سے قبل اس پر نقش و نگار کنندہ کیے جاتے ہیں۔‘
نجلا قرافی جپسم بورڈ پر سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کرتی ہیں جن میں السدو، عسیری بلی، رواشین جدہ (جدہ کے جھرونکے) وغیرہ شامل ہیں، ان کا سب سے نمایاں کام جپسم بورڈ پر سورۃ الاخلاص کو نقش کرنا ہے۔
نجلا قرافی ریاض میں ہونے والے بنان فیسٹیول میں شرکت رہی ہیں جو امیرہ نورہ بنت عبدالرحمان یونیورسٹی میں دوہفتے تک جاری رہے گا۔
