Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا بجٹ وژن 2030 کے اہداف کی جانب اہم قدم ہے: سعودی وزیرخزانہ

نان آئل سرگرمیوں میں تعاون سے تاریخی ترقی حاصل کی گئی ہے ( فوٹو: الاخباریہ)
سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے  کہا ہے کہ’ قومی بجٹ 2026 مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی جانب اہم قدم ہے۔‘
الاخباریہ کے مطابق  بجٹ 2026 کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’سال 2025  عمل درآمد کا مرحلہ ہے، گزشتہ پانچ برسوں میں حکومتی اور نجی شعبے میں زبردست مسابقت کا مشاہدہ دیکھنے میں آیا، بہت سے اقدامات اور منصوبوں و پرگراموں پرعمل درآمد ہوا۔‘
انہوں نے واضح کیا ’ وژن 2030 کے روڈ میپ میں بڑی اصلاحات شامل ہیں جبکہ 93 فیصد اہداف کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی سمت درست ہے۔‘
انہوں نے کہا ’ بجٹ وسائل میں  قومی ترجیحات شامل ہیں جن کے تحت اقتصادی ترقی کی حمایت اور تیل ماسوائے ذرائع کی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے جامع و پائیدار ترقی کے حصول پر توجہ دینا ہے۔‘
’ بجٹ خسارہ سٹریٹیجک ہے اور خرچ کی گئی رقم کے اثرات مستقبل میں نظر آئیں گے جس کا مرحلہ سال 2026 سے ظاہر ہو کر 2030 تک جاری رہے گا۔‘
وزیر خزانہ نے مزید کہا ’سال 2026 کے قومی بجٹ میں توسیعی اخراجات جاری رکھتے ہوئے  نان آئل سرگرمیوں میں تعاون سے تاریخی ترقی حاصل کی گئی۔‘

 

شیئر: