سعودی ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سیکٹر کے لیے 18 عالمی ایوارڈ
ہسپتالوں کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 13 ایوارڈز حاصل کیے ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
جنیوا میں انٹرنیشنل ہاسپٹلز ڈویلپمنٹ اینڈ سائنٹیفک ریسرچ کانفرنس کے 48 ویں ایڈیشن میں سعودی ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر سیکٹر کو 18 ایوارڈز دیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب نے ہسپتالوں کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 13 ایوارڈز حاصل کیے ہیں جو عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں غیرمعمولی کامیابی ہے۔
کنگ خالد ہسپتال الخرج کو گولڈن ایوارڈ دیا گیا (ڈاکٹر کوانگ تائی کم گرانڈ پرائز) جوعالمی کانفرنس میں سب سے بڑا اعزاز ہے۔
ریاض صحت مرکز کے میٹرنیٹی ہسپتال کو ہیلتھ کیئرورکرز ویلفیئر امریکی ہاسپیٹلز ایسوسی ایشن کا سلور ایوارڈ دیا گیا۔
کنگ سلمان ریاض ہسپتال کو سلور ایوارڈ اور الجبیل صحت نیٹ ورک کے مشرقی صحت کمپلیکس نے کانسی ایوارڈ حاصل کیا۔ سائنسی ریسرچ فیلڈ میں سعودی ریسرچرز نے 5 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

یاد رہے اس سے قبل سعودی وزارت صحت کے صحۃ ورچوئل ہسپتال اور انووینشن امپاورمنٹ سینٹر نے دبئی میں آٹھویں’Zimam‘ ڈیجیٹل ہیتلھ فورم میں سال 2025 ڈیجیٹل ہیلتھ آرگنائزیشن کی کیٹیگری میں ڈیجیٹل ہیلتھ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
یہ ایوارڈ ہیلتھ کیئر کے معیار کو بہتر بنانے، رسائی کو آسان بنانے اور ہیلتھ کیئر تک رسائی کو بڑھانے کےلیے جدید ڈیٹل ہیلتھ سٹرٹیجی اپنانے کا اعتراف ہے۔
صحہ ورچوئل ہسپتال فروری 2022 میں ہیلتھ کیئر سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔130 منسلک ہسپتالوں کے بڑھتے ہوئے لائیو نیٹ ورک کے ساتھ صحہ ورچوئل ہسپتال دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔
ورچوئل ہسپتال کے مریضوں کو خصوصی ڈاکٹروں کے ذریعے دیکھنے کے لیے مملکت کے مختلف حصوں کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
