شجرکاری سیزن کے لیے مملکت میں چار ماحولیاتی انیشیٹیو کا اعلان
سعودی عرب کے قومی شجرکاری پروگرام نے شجرکاری سیزن 2026 کے تحت چار ماحولیاتی انیشیٹیو کا اعلان کیا ہے۔
مملکت کے تمام علاقوں میں پودے اگانے کی مہم بڑے پیمانے پر شروع کی جائے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان اقدامات کے تحت شجرکاری منصوبوں کی مدد، تجربات کی منتقلی، معاشرے کی صلاحیتوں میں اضافہ اور قومی شجرکاری پلیٹ فارم کا اجرا شامل ہے۔
شجرکاری سیزن 2026 کے حوالے سے مختلف علاقوں میں ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جن کا آغاز جنوری میں ہوگا جو شجرکاری کا سب سے بڑا موسم ہے۔
مہم میں متعدد سرکاری ادارے اور سماجی تنظیمیں شرکت کریں گی تاکہ سعودی گرین انیشیٹیو کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن ڈیویلپمنٹ اینڈ کومیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن کے سی ای او انجینیئراحمد العیادہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں 100 کے قریب سرکاری و نجی اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی جس کا مقصد شجرکاری مہم کے حوالے سے جامع رپورٹ اور منصوبہ بندی کرنا تھا۔
پروگرام میں مزید واضح کیا گیا کہ شجرکاری منصوبے میں شرکت کے لیے تمام اداروں کو فلاحی تنظیموں اور افراد کے لیے دروازے کھلے ہیں۔
سعودی گرین انیشیٹیو کے تحت 10 ارب درخت مملکت کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے۔
