Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں لائبریری سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ

سعودی کمیشن کو عالمی نمائشوں اور کانفرنسوں میں شرکت کی دعوت دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے لائبریریز کمیشن کے سی ای او عبدالرحمن العاصم سے اتوار کو ریاض میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ایسوسی ایشنز اینڈ انسٹی ٹیوشنز کے سکریٹری جنرل شیرون میمس اور صدر لیسلی وئیر نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں لائبریری سیکٹر کی صورتحال پر بات کی گئی اور تعاون کے مواقعوں کا جائزہ لیا گیا۔
کمیشن کے سی ای او نے لائبریوں کی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ  کے حوالے سے اقدامات اور اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا ’ان کوششوں کا مقصد مہارت کے تبادلے کو فروغ دینا اور پائیدار ثقافتی ترقی کے لیے سٹرٹییجک شراکت داری قائم کرنا ہے۔‘
شیرون میمس نے سعودی کمیشن کی حکمت عملی اور لائبریری کے شعبے میں پیش رفت کی تعریف کی اور مستقبل میں تعاون کے حوالے سے دلچپسی ظاہر کی۔ 
انہوں نے سعودی کمیشن کو آئندہ بین الاقوامی نمائشوں اور کانفرنسوں میں شرکت کی دعوت  دی تاکہ سعودی عرب میں لائبریری کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا جا سکے۔

 

شیئر: