نئے سعودی سفیر نے اردن کے فرمانروا کو اسناد سفارت پیش کردیں
اردن کے فرمانروا کو اعلی سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔(فوٹو: ایس پی اے)
اردن میں سعودی عرب کے نئے سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان نے اتوار کو بسمان پیلس میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی کو اسناد سفارت پیش کیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر نے اردن کے فرمانروا کو اعلی سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔

شاہ عبداللہ ثانی نے سعودی عرب اور اردن کے گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے تمام شعبوں میں ان غیر معمولی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کامیابی کی خواہش کی۔
قبل ازیں سعودی سفیر بسمان پیلس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا سعودی عرب اور اردن کے شاہی ترانے بجائے گئے۔
