نئی دہلی میں سعودی سفیر نے انڈین صدر کو اسناد سفارت پیش کردیں
انڈین صدر کو سعودی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
نئی دہلی میں نئے سعودی سفیر ھیثم بن حسن المالکی نے منگل کو صدر دروپدی مرمو کو اسناد سفارت پیش کردیں۔
ھیثم بن حسن المالکی کو ستمبر میں نئی دہلی میں سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل میکسیکو میں سعودی سفیر اور ہنڈوراس میں غیرمقیم سفایر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر ملاقات میں انڈین صدر اور سعودی سفیر نے مختلف شعبوں میں مسلسل ترقی کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کو سراہا۔
سعودی سفیر نے انڈین صدر کو سعودی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔
