’سیفٹی فرسٹ‘ ریاض ایئرپورٹس کمپنی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
جمعرات 4 دسمبر 2025 18:35
کیپیٹل پروجیکٹس میں 25 ملین ’سیف مین آورز’ مکمل کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض ایئرپورٹس کمپنی جو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالتی ہے، نے اپنے کیپیٹل پروجیکٹس میں 25 ملین ’سیف مین آورز’ مکمل کرکے ایک غیرمعمولی سنگ میل حاصل کیا ہے۔
جو کام کی جگہ پر اعلی ترین سیفٹی سٹینڈرز اور معیار کو برقرار رکھنے کا ثبوت ہے۔
کمپنی نے سیفٹی سٹینڈرز کو اجاگر کرنے کے لیے دو ہزار560 ہیلمٹس کا استعمال کرتے ہوئے عالمی سطح پر سب سے بڑا لفظ ’سیفٹی فرسٹ‘ لکھ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایئرپورٹس کمپنی کے سی ای او ایمن عبدالعزیزابوعباۃ کا کہنا تھا’ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاض کے ایئرپورٹس پر حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ گینز بک میں ریکارڈ قائم کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ کوشش رہی ہے کہ معاشرے میں حفاظت کے حوالے سے آگاہی کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے جو کسی بھی ’ورک پلیس‘ کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہے۔‘
