سعودی عرب اور ایران کا بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ
سعودی عرب، ایران اور چین کی مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کا اجلاس تہران میں ہوا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب، ایران اور چین نے منگل کو تہران میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران بیجنگ معاہدے پرعملدرآمد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے سعودی عرب، ایران اور چین کی مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے نے ایک بیان میں کہا سعودی عرب اور ایران نے بیجنگ معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے ذریعے اپنے ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
سعودی عرب اور ایران نے چین کے مثبت کردار اور بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد میں اس کی مسلسل سپورٹ کا خیرمقدم کیا۔
چین نے مملکت اور ایران کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو فرورع دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی جاری رکھنے کی آمادگی کا اظہار کیا۔
تینوں ملکوں نے سعودی، ایران تعلقات میں جاری پیش رفت اور ہر سطح پر فراہم کیے جانے والے مواقع کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے پر بھی زور دیا۔
ایران کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کی مذمت کی۔
