Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر کا مکتوب موصول

سعودی  وزیر داخلہ نے ریاص میں صدارتی مکتوب وصول کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود بزشکیان کا تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایرانی ادارہ حج وزیارت کے سربراہ ڈاکٹر علی رضا رشیدیان  نے ریاض میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف  سے ملاقات کی اور صدارتی مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح ، وزارت داخلہ کے سیکرٹری امور امن عامہ محمد بن مھنا، ڈائریکٹر امن عامہ بریگیڈیئرجنرل محمد البسامی، اعلی حج کمیٹی کے سیکرٹری خالد بن حمد الصیخان جبکہ مملکت میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے بھی موجود تھے۔

 

شیئر: